قصور:ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل کا تحصیل چونیاں کا اچانک دورہ،عوام کو بنیادی سہولیات کیلئے ممکنہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ آسیہ گل

قصور(مہر محمد عابد)ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل کا تحصیل چونیاں کا اچانک دورہ، تحصیل آفس، اراضی ریکارڈ سینٹر،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال،کارڈیک سینٹر،سہولت بازار اور میونسپل کمیٹی آفس میں سٹاف کی حاضری، شہریوں کو دی جانیوالی سہولیات اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر نے چھانگا مانگا روڈ پر شجر کاری اور صفائی ستھرائی کے عمل کو چیک کرنے کے ساتھ اراضی ریکارڈ سنٹر میں ریکارڈ کا معائنہ بھی کیا، تحصیل آفس دورہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے رجسٹریشن برانچ، ڈومیسائل اور دیگر برانچز میں عملے کی حاضری اور صفائی ستھرائی کو چیک کیا، انہوں نے عوام الناس سے افسران کے رویے اور سروس ڈیلیوری کے بارے میں دریافت کیا،

ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں مختلف وارڈزکا دورہ کیا،ہسپتال دورہ کے دوران انہوں نے مریضوں کو دی جانیوالی سہولیات اور کوروناویکسی نیشن کے عمل کا جائزہ لیا۔ سہولت بازار میں اشیائے ضرویہ کی دستیابی، کوالٹی اور ریٹس کو بھی چیک کیا،ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل نے کارڈیک سینٹر میں ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری اور کوروناویکسی نیشن کے کاؤنٹر کو چیک کیا،انہوں نے پارکس میں خوبصورتی کیلئے کیے جانے والے اقدامات جائزہ بھی لیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں شہریوں کو تمام شعبہ ہائے زندگی میں سہولیات کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے، تمام افسران اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور فرض شناسی سے ادا کریں، فرائض کی انجام دہی کے سلسلہ میں کوئی کوتاہی اورغفلت برداشت نہیں کی جائے گی، افسران عوام الناس کے مسائل کو ترجیحاً بنیادوں پر حل کریں، شہریوں کی فلاح وبہبود اور بہتری کے لیے ضلع بھر میں کام ترجیحی بنیادوں پر جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں