قصور: رکشہ ڈرائیور نے شادی شدہ خاتون کو اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا مقدمہ درج

قصور(کاظم جٹ) نفیس کالونی قصور کے قریب رکشہ ڈرائیور نے شادی شدہ خاتون کو اغوا کرکے اسے زیادتی کا نشانہ بنا دیا،خاتون موقع پا کر بھاگ کر گھر واپس پہنچ گئی۔ صائمہ بی بیہ زوجہ علی رضا اپنے نانی کے گھر رہنے کے لئے آئی اور جب واپس جانے لگی۔

تو نفیس کالونی کے قریب سلامت علی لنگا نامی رکشہ ڈرائیور کے ساتھ بیٹھ گئی جو اسے نا معلوم مقام پر لے گیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا تاہم لگے دن صائمہ بی بی وہاں سے موقع پاکر واپس گھر پہنچ گئی پولیس تھانہ اے ڈویژن نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں