قصور:ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل کاشہرکے مختلف علاقوں کا دورہ، نکاسی آب کے انتظامات کو چیک کیا

قصور(مہر محمد عابد)ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گُل کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، نکاسی آب کے انتظامات کو چیک کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل نے گزشتہ دو روز سے جاری بارش کے پانی کی نکاسی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے شہرکے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور اس موقع پر انہوں نے میونسپل کارپوریشن کے افسران کو ہدایت کی کہ سڑکوں، بازاروں اور گلی محلوں میں پانی نکالنے کیلئے وضع کردہ پلان پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور نکاسی آب کو ٹائم لائن کے اندر مکمل کیا جائے۔

نشیبی علاقوں میں کھڑے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنائیں اور نکاسی کے بعد گلی محلوں اور سڑکوں کے کنارے گندگی وغیرہ کی صفائی ستھرائی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ تعفن اور بدبو پیدا نہ ہوسکے اور شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سینیٹیشن و دیگر عملہ حاضری کو یقینی بناتے ہوئے اپنی ڈیوٹی کو مستعدی کے ساتھ سر انجام دیں اوراس حوالے سے کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ برداشت نہیں کیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں