قصور: موسئلہ دھار بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے دو بہنیں موقع پر جاں بحق ماں بیٹی شدید زخمی ہو گئیں۔

قصور:(مہر محمد عابد)موسئلہ دھار بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے دو بہنیں موقع پر جاں بحق ماں بیٹی شدید زخمی ہو گئیں۔ پنجاب کے دوسرے شہروں کی طرح قصور میں بھی مسئلہ دھار بارش کا سلسلہ تیسرے روز بھی بدستور جاری ہے جس کے باعث نواحی گاؤں بھیڈیاں کلاں میں خستہ حال مکان کی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے آ کر 12 سالہ سویرا10 سالہ جسوا موقع پر جاں بحق ہو گئیں۔

جبکہ 8 سالہ ریبہ اور انکی والدہ بلقیس بی بی شدید زخمی ہو گئیں۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد دیتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا۔ جہاں انکا علاج جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں