قصور: موسئلہ دھار بارش کے باعث تین افراد ڈوب کر جاں بحق،مقتولین کی لاشوں کی تلاش جاری

قصور(صاف بات) قصورمیں بارش کے باعث مختلف تین واقعات میں رینجر اہلکار سمیت دو بچے سیوریج نالے میں ڈوب کر جاں بحق ھو گیے۔ شفیع والا چوک قصور کے سیوریج نالہ میں آٹھ سالہ محمد عامر گھر سے سودا سلف لینے آیا تو چوک شفیع والا میں سیوریج نالے کا ڈھکن نہ ھونے کی وجہ سے نالے میں گر کر ڈوب گیا جس کی تلاش میں ریسکیو کی امدادی ٹیم مصروف عمل ھے اور نتھو والا پل کراس کرتے ہوئے ایک رینجر اہلکار رستم جو کہ پشاور کا رہائشی تھا گزشتہ روز نہر میں ڈوب گیا۔

رینجرز ملازم کے مطابق رینجر ملازم نتھو والا پل کراس کرتے ہوئے گر کر ڈوب گیا ہے۔ڈوبنے والے اہلکار کی لاش کی تلاش ریسکیو آپریشن جاری ھے جبکہ چاہ روٹ سنگھ والا میں پندرہ سالہ لڑکا محمد حرمین بارش کے باعث روہی نالے میں نہاتے ڈوب گیا جس کی لاش کی تلاش کے لئے ریسکیو کی امدادی ٹیم مصروف کاروائی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں