قصور:بچوں سے زیادتی کے واقعات تھم نہ سکے کمسن بچی کو اوباش ملزم نے زبردستی جنسی زیادتی نشانہ بنا ڈالاملزم گرفتار مقدمہ درج

قصور:(مہر محمد عابد) تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ بھسر پورہ کی طلاق یافتہ مقبولہ بی بی کی نو سالہ بیٹی (ش)اپنے ہمسائے کے گھر سے برف لینے کیلئے گئی کہ راستے میں سفاک ملزم عمران عرف راجہ نے اسے ورغلاء پھسلاء کراپنے گھر کے کمرے میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔جب دیر تک واپس گھر نہ آئی تو گھر والوں نے ڈھونڈنا شروع کر دیا تو ننھی بچی روتی ہوئی گلی سے مل گئی بچی نے بتایا سفاک درندے نے زبردستی اسے اپنی ہوس کا نشانہ بنایا ہے

جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی جس پر ڈی ایس پی سٹی یعقوب اعوان نے تھانہ بی ڈویژن ایس ایچ او کے ہمراہ پہنچےجنہوں نے خود بچی کی نشاندہی پر ملزم کوگرفتار کرلیا ڈی ایس پی یعقوب اعوان کا کہنا ہے کہ ملزم پہلے بھی قتل اور دیگر مقدمات میں ریکارڈ یافتہ پایا گیا ہے ملزم سے ابتدائی تحقیقات جاری ہیں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں