قصور:حکومت بے روزگاری کی شرح میں اضافہ کروڑوں کی تعداد میں لوگ بے روزگا ر ہوچکے ہیں سعد وسیم شیخ

قصور (مہر محمد عابد) مسلم لیگ ن کے ایم این اے میاں سعد وسیم شیخ نے کہا کہ حکومت بے روزگاری کی شرح میں اضافہ کروڑوں کی تعداد میں لوگ بے روزگا ر ہوچکے ہیں مہنگائی کی شرح میں اسقدر اضافہ پاکستان بننے سے لیکر اب تک نہیں ہوا جتنا ان تین سالوں میں ہوچکا ہے لوگ بچوں سمیت خودکشیاں کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مذید کہا کہ اس وقت ملک میں کرائم کی شرح بھی ڈھکی چھپی نہیں ملک کا کوئی ایسا کونا نہیں جہاں پر کرائم نہیں ہورہا یہ ہے اس سلیکٹیڈ حکومت کی تین سالہ کارکردگی اس سے زیادہ کارکردگی کی توقع کر نا بیوقوفی ہے کلین اینڈ گرین پاکستان او ر خدمت آپ کی دہلیز پر جیسے کسی ایک پروگرام میں بھی ان کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے دو چار بارشوں میں ہی کلین گرین پاکستان،خدمت آپ کی دہلیز پر ناکام پروجیکٹ کا پول کھل گیا پورا ضلع قصور جوہڑ کا منظر پیش کررہا تھا جگہ جگہ گندے پانی کے تالاب نظر آرہے تھے۔

گزشتہ تین سالہ دورپر اگر نظر دوڑائی جائے تو حاصل زیروہی ہوگا کیونکہ ان کا اپنا کوئی پرجیکٹ نہیں میاں نواز شریف کے پروجیکٹس پر تختیاں ضرور انہوں نے نئی لگائیں ہیں اگر جمع تفریق کریں تو پی ٹی آئی وزراء کے پاس بیان بازی کے علاوہ دکھانے کو کوئی کارکردگی نہیں ہے چھکے،چوکے کے جھانسے دینے والی حکومت گھر کو جب لوٹے گی تو رن صفر ہی ہوگا جو حقیقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تو ان کو مسلط کرنے والے بھی پریشان ہیں کہ اب ان سے جان کیسے چھڑائی جائے مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی کسی کو بتانے کی ضرورت نہیں لوگ بخوبی واقف ہیں مسلم لیگ(ن) ہردل کی آواز ہے مسلم لیک (ن)لوگوں کے دل میں بستی ہے پاکستانی عوام جانتے ہیں کہ جب بھی مسلم لیگ ن کی حکومت آئی ہے کاروبار وں کی رفتار تیز ہوجاتی ہے روزگار میں اضافہ ہوتا ہے ملک میں مہنگائی میں کمی ہوتی ہے اور لوگوں کے دکھوں کا ازالہ کیا جاتا ہے اب صرف سوشل میڈیا نہیں بلکہ ہر فارم پے پی ٹی آئی کا تیا پانچا کیا جارہا ہے انہوں نے لوگوں کو جھوٹے خوابوں کے علاوہ کچھ بھی نہیں دیا انشاء آنے والے الیکشن میں مسلم لیگ ن کی فتح ہوگی اور یہ ملک دوبارہ سے ترقی کی راہ پر ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں