قصور:ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کے زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

قصور(مہر محمد عابد)ڈپٹی کمشنر قصورکی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر حسین چیمہ کے زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میں اسسٹنٹ کمشنر ز قصور اورنگزیب سدھو، چونیاں رضوان الحق،کوٹ رادھاکشن راجہ قاسم محبوب، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر اظہر عباس نقوی، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر لئیق چوہدری،ڈی او پاپولیشن ویلفیئر چوہدری اسرار انجم، ڈی ایچ او میڈیکل سروسز ڈاکٹر حفیظ الرحمن،پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر امتیاز احمد اولکھ، صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن قصور ڈاکٹر محمد خالد، ڈپٹی ڈی ایچ اوز نے شرکت کی۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم 20تا24 ستمبر2021تک منعقد ہو رہی ہے۔

جس کیلئے مربوط لائحہ عمل تشکیل دیدیا گیا ہے تا کہ کوئی بھی بچہ پولیو قطرے پینے سے محروم نہ رہ سکے۔ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر 5لاکھ 35ہزار 460بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے۔ مہم کی کامیابی کیلئے مجموعی طور پر 1882ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں اس کے علاوہ 4473پولیو ورکرز بھی ڈیوٹی دینگے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر حسین چیمہ نے متعلقہ افسران کوپولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور تمام علاقوں میں ٹیمز کی پہنچ کو ممکن بنانے کیلئے تیار کردہ میپ پر عملدرآمد کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں