قصور:کھلی کچہریوں کا مقصد شہریوں کی پولیس تک رسائی اور فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بناناہے، ایس پی انویسٹی گیشن قصور

قصور(مہر لیاقت علی)انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی خصوصی ہدایات پرڈی پی اوقصور عمران کشور کی زیر نگرانی،اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام کو دہلیز پر انصاف کی فراہمی کیلئے ایس پی انویسٹی گیشن سمیت سرکل افسران کی مساجد اور تھانہ جات میں کھلی کچہریوں کا انعقاد، کھلی کچہریوں کا مقصد شہریوں کی پولیس تک رسائی اور فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بناناہے، ایس پی انویسٹی گیشن قصور۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں جمعہ کی نماز کے بعد پولیس افسران کی طرف سے کھلی کچہریوں کا انعقاد شروع کیا گیا۔

اس سلسلہ میں ایس پی انویسٹی گیشن رفعت حید ر بخاری نے تھانہ سٹی پتوکی میں کھلی کچہری لگائی، شہریوں کے مسائل کو سنا اور انکے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کیے اور اس موقع پر شہریوں نے پولیس کو مفید مشور ہ جات بھی دئیے،کھلی کچہری کے دوران ایس پی انویسٹی گیشن نے انسپکٹرجنرل آف پولیس کی پالیسی کے متعلق شہریوں کو آگاہ کیا اور فری رجسٹریشن آف ایف آئی آر کے متعلق بریف کیا،شہریوں نے پولیس افسران کی طرف سے لگائی جانی والی کھلی کچہریوں کو خوب سراہا اور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقینی دہانی کرائی، بعد ازاں ایس پی انویسٹی گیشن نے ڈی ایس پی آفس پتوکی میں مختلف مقدمات کے مدعیان سے بھی ملاقات کی۔ اسی طرح سرکل افسران نے اپنے اپنے علاقوں کی مساجداور تھانوں میں بعد نماز جمعہ کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں