قصور:ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل کاٹی ایچ کیوہسپتال روشن بھیلہ کادورہ، جنرل آپریشن تھیٹرکاافتتاح

قصور(مہر محمد عابد) ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل کا ٹی ایچ کیوہسپتال روشن بھیلہ کا دورہ، جنرل آپریشن تھیٹر کا افتتاح، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنرقصور آسیہ گُل نے گزشتہ روز گورنمنٹ عزیز بی بی ٹی ایچ کیوہسپتال روشن بھیلہ کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے جنرل آپریشن تھیٹر کا افتتاح کیا، اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر شاہد مسعود خاں، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹی ایچ کیوہسپتال روشن بھیلہ ڈاکٹر طلحہ خاں شیروانی، صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب پروفیسر ڈاکٹر تنویر انورسمیت دیگر متعلقہ افسران اور سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی،

افتتاح کے موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی ہدایات پر شہریوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، موجودہ وسائل کو احسن طریقے سے استعمال کرتے ہوئے شہریوں کی فلاح وبہبود کے بہت سے کام کیے جاسکتے ہیں،اُن کا مزید کہناتھاکہ جنرل آپریشن تھیٹر کے قیام سے اردگردکی آبادی کسی بھی قسم کا آپریشن ٹی ایچ کیوہسپتال روشن بھیلہ سے کرواسکیں گے، بہت جلد ٹی ایچ کیو روشن بھیلہ میں ڈائیلسز سنٹر کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا جس سے اُن کے طبی مسائل کے حل میں مدد مل سکے گی۔ڈپٹی کمشنر نے مذکورہ ہسپتال میں بے ہوشی کی مشین کو فوری طورپر مکمل فعال کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں