قصور:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور کا سول جج قصور کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل قصور کا دورہ

قصور(مہر محمدعابد) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور کا سول جج قصور کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل قصور کا دورہ، تفصیلات کے مطابق بحکم عدالت عالیہ لاہورڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور قیصر نذیر بٹ نے سول جج قصور آصف ریاض کے ہمراہ جیل سکیورٹی اورانتظامی امور کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ جیل قصور کا وزٹ کیا۔معزز جج صاحبان نے ہمراہ سپرنٹنڈنٹ جیل غلام سرور سمرا،اندرون جیل خواتین وارڈ، نو عمر اسیران کی بارک وسکول،قیدی و حوالاتی اسیران کی بارکس،جیل ہسپتال اور کچن اسیران کا وزٹ کیا۔

 سیش جج صاحب نے جیل ہذا میں مقید معمولی جرائم میں ملوث04نفر حوالاتی اسیران کو ذاتی مچلکہ پر فوراً رہا کرنے اور قابل ضمانت جرائم میں ملوث 05نفر حوالاتی اسیران کی درخواست ضمانت بھجوائے جانے کا حکم جاری کیا۔ دوران جیل وزٹ معزز ججز نے تمام آفیسرز/آفیشلز کو محکمانہ ضابطوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتے پایا۔ جج صاحبان نے جیل سکیورٹی، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامی امور پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں