قصور:وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات‘ضلع بھر میں دوسرے روز بھی ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقاد

قصور(مہر محمد عابد) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ار کی خصوصی ہدایات پر ضلع میں تحصیل کی سطح پر دوسرے روز بھی ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقادکیا گیا۔ ؎۔ ریو نیو خدمت سروسز میں فرد اور انتقال کا اجراء، درستگی ریکارڈ، رجسٹری، انکم سرٹیفکیٹ، معائنہ ریکارڈ، ڈومیسائل کا اجرااور دیگر ریونیو اور دیگر مسائل کاازالہ کیاگیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ریونیو عوامی خدمت سروسز حکومت پنجاب کا احسن اقدام ہے جس سے شہریوں کو بھرپور ریلیف میسر آرہاہے۔

عوام الناس کے ریونیو سے متعلقہ مسائل ایک چھت تلے برق رفتاری سے حل کیے جارہے ہیں۔ دوسرے روز منعقدہونے والی ریونیو عوامی خدمت سروسز میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹررابعہ ریاست، اسسٹنٹ کمشنر قصور اورنگزیب سدھو اور دیگر تمام ریونیو افسران بھی موجود تھے۔تحصیل پتوکی، چونیاں اور کوٹرادھاکشن میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز نے دوسرے روز بھی ریونیو خدمت سروسز کا انعقاد کیا اور عوام الناس کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں