قصور:ڈپٹی کمشنرآسیہ گُل کی زیرصدارت کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے جائزہ اجلاس

قصور(ملک اصغر علی) ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل کی زیرصدارت کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے جائزہ اجلاس کا انعقاد، جس میں اسسٹنٹ کمشنر قصور اورنگزیب سدھو، چیف ایگزیکٹو ہیلتھ اتھارٹی اظہر عباس نقوی سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی، اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے سی ای او ہیلتھ نے بتایا کہ ضلع میں قائم کردہ ویکسی نیشن سنٹرز اور ویکسی نیشن ٹارگٹ کے بارے میں بریف کیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت کی جانب سے کورونا ویکسی نیشن کے نئے اہداف مقرر کیے گئے ہیں۔

جن کو حاصل کرنے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے، تمام افسران کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے نئے ٹارگٹس کے حصول کے لیے مربوط لائحہ عمل تشکیل دے کر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ ویکسی نیشن کے عمل کی مانیٹرنگ کی مزید بہتر کیاجائے، افسران روزانہ کی بنیاد پر ضلع میں قائم ویکسی نیشن سنٹرز کے دورے کرکے ویکسی نیشن کے عمل اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیں،ضلع بھر میں تمام کورونا ویکسی نیشن سنٹرز میں آنے والے شہریوں کے لیے بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ دیگر انتظامات کو بھی مزید بہتر کیاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں