اسلام آباد:‏شرجیل اور علی ڈار،نواز اور زرداری کے پیسوں کے پہرے دار ہیں، فواد

اسلام آباد:(صاف بات) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ‏شرجیل میمن اور اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار کی اپنی کوئی حیثیت نہیں، یہ نواز شریف اور زرداری کے پیسوں کے پہرے دار ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پنڈورا لیکس سے نواز زرداری کرپشن کے مزید پرت سامنے آئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ قوم نے پہلے پاناما اور اب پنڈورا میں ان کے چہروں سے نقاب اُترتا دیکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں