لاہور:‎عمران خان اپنے تمام اے ٹی ایمز سے استعفیٰ لیں، ان کیخلاف کارروائی کریں، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ‎ لاہور:(صاف بات) عمران خان اپنے تمام اے ٹی ایمز سے استعفیٰ لیں تاکہ ان کے خلاف قانونی کارروائی ہو۔ترجمان نون لیگ مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب وہ معاشرہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا جہاں آئین اور قانون کی بالادستی نہیں ہوتی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان حکومت میں آنے کے لئے آپ نے قوم کو فیک منصوبوں کا چورن بیچا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست اب نواز شریف کے نواسے کے خلاف فیک نیوز کی مرہون منت ہے۔مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران صاحب آج کی تقریر میں پینڈورا پیپرز میں سامنے آنے والے وزراء کا استعفیٰ قوم کو دیتے۔

واضح رہے کہ پنڈورا پیپرز میں 700 سے زائد پاکستانیوں کے نام سامنے آئے ہیں جن میں وزیر خزانہ شوکت ترین، وفاقی وزیر مونس الٰہی، پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل واوڈا، پنجاب کے سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان اور مسلم لیگ نون کے اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار شامل ہیں۔اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن، وفاقی وزیر خسرو بختیار کے اہل خانہ، وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی وقار مسعود کے بیٹے اور بدنامِ زمانہ ایگزیکٹ کے مالک شعیب شیخ کے نام شامل ہیں۔پنڈورا پیپرز کی فہرست میں کچھ ریٹائرڈ فوجی افسران، کچھ بینکاروں، کچھ کاروباری شخصیات اور کچھ میڈیا مالکان کے نام بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں