لاہور:بجلی مہنگی کرنا کرپشن، نااہلی اور ظلم ہے، شہباز شریف

لاہور:(صاف بات) مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 1 روپے 72 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنا کرپشن، نااہلی اور ظلم ہے، عوام پر مہنگائی، بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی بجلیاں گرائی جارہی ہیں۔ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ ہر چیز کی قیمت میں اضافہ کرپشن اور نااہلی کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ ہے، مہنگائی کا قہر برساتا سورج حکومت کے خاتمے سے ہی غروب ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے پہلے سال والی غلطیاں دہرا کر قوم اور معیشت کو تباہی کی دلدل میں لیجارہی ہے، اووربلنگ سے عوام کو لوٹا گیا، اب یہ نیا ظلم ڈھایا گیا ہے۔قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت قوم کی حالت پر رحم کھائے، یہ ظالمانہ اقدامات فوری واپس لئے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں