قصو ر(ملک اصغر علی) قصور و گردونواح میں ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی تین مختلف وراتوں میں نامعلوم ڈاکوؤں نے شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی،مال مویشی،موبائل فون و دیگر سامان سے محروم کردیا۔ محمد شفیق نے پولیس تھانہ میں بزریعہ فون اطلاع دی ہے کہ پتوکی کے علاقے شیرگڑھ روڈ حبیب آباد کے مقام پر تین کس نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائینٹ پر یرغمال بنا کر تین لاکھ بیس ہزار روپے نقدی چھین لی اور نزیر احمد نے پولیس تھانہ میں اطلاع دی ہے کہ میں قصور سے پتوکی جاتے ہوئے بائی پاس چونیاں کے قریب دوکس نے گن پوائینٹ پر نقدی اور موبائل فون چھین لیا ہے اسی طرح سے راؤ خانوالہ کے رہائشی محمد اکبر نے پولیس تھانہ میں درخواست دی ہے کہ رات کو نامعلوم چور میرے گھر کے تالے توڑ کر گھر سے دولاکھ روپے نقدی ودیگر قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے ہیں۔
ایسی ہی ایک اور مختلف واردات میں امیرعلی نے پولیس تھانہ گنڈا سنگھ والا میں درخواست دی ہے کہ میں گھر کو جارہا تھا کہ نہر پل بھیڈیاں کے قریب تین کس نے گن پوائینٹ پر مجھ سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا ہے اور سرائے مغل کے علاقے سرسنگھ کے رہائشی منظور احمد نے بزریعہ فون اطلاع دی ہے کہ نامعلوم چور میری ویڈنگ کی دوکان کے تالے توڑ کرویلڈنگ کا قیمتی سامان مالیت پچاس ہزار روپے چوری کرکے لے گیا ہے اسی طرح کنگن پور کے علاقے حسنا ء سے لیاقت علی کی حویلی مویشیاں سے نامعلوم چور ایک عدد بکری مالیت تیس،چالیس ہزار روپے چوری کرکے لے گئے ہیں جبکہ کوٹ رادھا کشن کے علاقے چک پچپن سے ملزم ساجد دوکس نامعلوم ساتھیوں کے ساتھ محمد بشیر کی حویلی مویشیاں سے ایک عدد بھینس مالیت دولاکھ روپے چوری کرکے لے گئے ہیں