قصور: تھانہ مصطفی آباد کی کارروائی نکا ڈکیت گینگ 5 ارکان گرفتار مال مسروقہ برآمد

قصور(مہر لیاقت علی) ڈی پی او قصور عمران کشور کی طرف نکا ڈکیت گینگ سے بر آمد ہونے والا مال مسروقہ شہریوں میں تقسیم، نقدی، موٹر سائیکلیں، موبائل فون، 18لاکھ روپے کا مال مسروقہ بر آمد، عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، ڈی پی او قصور عمران کشور کی پریس کانفرنس، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور عمران کشور کا تھانہ مصطفی آباد کا دورہ،شہزاد عرف نکا ڈکیت گینگ کے پانچ رکنی گینگ کی گرفتاری کے حوالے سے پریس کانفرنس، ڈی پی او قصور عمران کشور نے بتایا

کہ ڈی ایس پی صدر سرکل ذوالفقار علی ورک کی زیر نگرانی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ایس ایچ او رانا صفدر پرویز نون اور ان کی ٹیم مبشر ٹی اے ایس آئی نے متعدد وارداتوں میں ملوث محمد شہزاد عرف نکا گینگ کو اس کے ساتھیوں محمد اسد عرف اصغر عرف جمیل، اسلام عرف کالی، ارشد، علی راضا کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 18لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ، ایک بھینس، نو لاکھ روپے نقدی، 8موبائل فون، تین موٹر سائیکلیں بر آمد کی گئی، جنہیں ڈی پی او قصور نے مالکان کے حوالے کر دیا،ڈکیت گینگ سے مزید تفتیش جاری ہے، ڈی پی او قصور عمران کشور نے ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد اور دیگر تفتیشی آفسران کے ہمراہ کرائم کے حوالے سے میٹنگ کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں