قصور:ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

قصور(مہر محمد عابد) ڈپٹی کمشنر قصورفیاض احمد موہل نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قصور میں نئے تعینات ہونیوالے ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے گزشتہ روز اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ تعیناتی کے پہلے روز تمام سرکاری محکموں کے ضلعی افسران نے انکے آفس میں ملاقات کی اور اپنے اپنے محکموں کے بارے میں تفصیلاً بریفگ دی۔ ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے اس موقع پر تمام افسران کو ہدایت کی کہ حکومت پنجاب کی جانب سے عوام الناس کی فلاح و بہبود کیلئے کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کو سو فیصد یقینی بنایا جائے۔تمام افسران شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اپنے فرائض ایمانداری اور تندہی سے سرانجام دیں اور دفاتر میں آنیوالے سائلین سے اخلاق کیساتھ پیش آیا جائے اور انکے کام ترجیحی بنیادوں پر کئے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کی صفائی ستھرائی، پرائس کنٹرول، کرونا ویکسی نیشن، ڈینگی کنٹرول سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی میری اولین ترجیحات ہیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ اندرون شہر کی صفائی صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے اور متعلقہ افسران روزانہ کی بنیاد پر صفائی کے عمل کو چیک کریں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی سستی نہ برتی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ آٹا، چینی سمیت دیگر اشیائے خورونوش کی مقررہ قیمتوں پر دستیابی‘فروخت‘ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بلا امتیاز سخت کاروائی عمل میں لائی جائے اور اسسٹنٹ کمشنرز سبزی و فروٹ منڈی میں بولی کے عمل کا جائزہ لیں۔محکمہ ہیلتھ کے افسران کو ہدایت کی کہ ڈینگی کنٹرول اور کرونا ویکسی نیشن کے مقرر کردہ ہدف کو یقینی بنانے کیلئے مربوط لائحہ عمل طے کیا جائے تا کہ شہریوں کو موذی بیماریوں سے بچایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں