کوئٹہ:جام کمال کو مستعفی ہونے کے لیے آج شام 5 بجے تک مہلت

کوئٹہ:(صاف بات)بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض ارکان نے وزیر اعلیٰ بلوجستان جام کمال کو مستعفی ہونے کے لیے آج شام 5 بجے تک کی مہلت دے دی۔صوبائی وزیر ظہور بلیدی نے کہا ہے کہ اگر جام کمال نے استعفیٰ نہ دیا تو عدم اعتماد سمیت تمام آپشنز استعمال کریں گے۔

دوسری جانب ‏ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا ہے کہ جام کمال استعفیٰ نہیں دینگے، ناراض دوستوں کو منانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ جام کمال کو اتحادیوں کی اکثریت کی حمایت حاصل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں