اسلام اباد:یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

اسلام آباد:(صاف بات) سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔یوسف رضا گیلانی کے اسٹاف کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی اٹلی میں کانفرنس میں شرکت کیلئے جارہے تھے، سابق وزیر اعظم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ہونے کے باعث روکا گیا۔

اسٹاف کا مزید کہنا تھا کہ ایئر پورٹ سے امیگریشن کروائی تو کہا گیا یوسف گیلانی کا نام ای سی ایل میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں