سعودی وزارت حج و عمرہ نے 2 عمروں کے درمیان 15 دن کی شرط ختم کر دی،

ریاض:(صاف بات) سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ ایک سے دوسرے عمرے کے درمیان 15 دن کی شرط ختم کردی گئی ہے۔سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ آئندہ اجازت نامے کی میعاد ختم ہوتے ہی نئے عمرے کا اجازت نامہ لیا جاسکے گا۔ زائرین کو عمرہ و نماز مزید پڑھیں

دبئی: پاکستان نے بھارت کا جمود توڑ دیا، 10 وکٹوں سے پاکستان کی جیت۔

دبئی:(صاف بات) پاکستان نے ورلڈکپ مقابلوں میں بھارت سے شکست کا جمود توڑ کر اسے چاروں شانے چت کرتے ہوئے 10 وکٹوں سے ہرادیا۔ بھارت کا 152 رنز کا دیا گیا ہدف پاکستان نے بغیر کسی نقصان پر 18ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ دونوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی اپنی نصف مزید پڑھیں

سیالکوٹ:الیکشن پر ڈاکا ڈالا گیا، شفاف الیکشن میں مہنگائی کا حل ہے۔خواجہ آصف

 سیالکوٹ:(صاف بات) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے نوکریاں دیں گے، لیکن جن کے پاس نوکریاں تھیں، ان سے بھی چھین لیں، لوگوں کے پاس دوا خریدنے کے پیسے نہیں ہیں۔پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں مہنگائی کے خلاف پی ڈی مزید پڑھیں

کراچی:سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ

  کراچی:(صاف بات) ملک میں سونے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جس کی آج فی تولہ قیمت 1600 روپے اضافے سے 1 لاکھ 27 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔خیال رہے کہ ایک ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت 9200 روپے بڑھی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام مزید پڑھیں

ریاض:2060ء تک زیرو کاربن کا ہدف حاصل کر لیں گے: سعودی ولی عہد

ریاض:(صاف بات) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب 2060ء تک نیٹ زیرو کاربن کے اخراج کا ہدف حاصل کر لے گا۔سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی گرین انیشیٹو فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کاربن کا اخراج مزید پڑھیں

جلال آباد : نامعلوم افراد کی فائرنگ، طالبان فورسز کے 2 اہلکار ہلاک

جلال آباد:(صاف بات) افغان شہر جلال آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے طالبان فورسز کے 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق ایک اور واقعے میں افغان شہر جلال آباد ہی میں ایک گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔ بارودی سرنگ سے گاڑی ٹکرانے کے باعث ہونے والے دھماکے میں ایک بچہ جاں بحق مزید پڑھیں

سکھر: پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنماء سید خورشید شاہ کو سینٹرل جیل سےرہا کردیا گیا.

سکھر:(صاف بات) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو سکھر کی سینٹرل جیل سے رہا کر دیا گیا۔پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے جیل کے باہر خورشید شاہ کا استقبال کیا۔جیالوں کا قافلہ خورشید شاہ کی قیادت میں جیل سے ان کی رہائش گاہ روانہ ہوگیا، رہائش گاہ پر پہنچ کر خورشید شاہ کارکنان سے مزید پڑھیں

اسلام آباد: وقت کی ضرورت ہے کہ اپوزیشن متحد ہو کر موجودہ حکومت کو چلتا کریں۔

 اسلام آباد:(صاف بات) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ ہم لوگ متحدہ اپوزیشن دیکھنا چاہتے ہیں۔ایک بیان میں راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم میں کچھ اعتراضات تھے اس لیے ہم اس سے علیحدہ ہوئے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کو مزید پڑھیں

لاہور:پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی بحالی ناگزیر ہے، شہباز شریف

لاہور:(صاف بات) مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی بحالی ناگزیر ہے۔ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ نچلی سطح پر عوام کو با اختیار بنانا بھی ناگزیر ہے، بلدیاتی اداروں کے نہ ہونے سے عوام مزید پڑھیں

لاہور:پنجاب میں ڈینگی عروج پر پہنچ چکا ہے،بزدار حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔عظمیٰ بخاری

لاہور:(صاف بات) مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں ڈینگی اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے، بزدار حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں ڈینگی کیس ہزاروں کی تعداد میں رپورٹ ہورہے ہیں، وفاق اور مزید پڑھیں